راحت فتح علی خان کی آواز میں حمدیہ کلام’’ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ ‘‘ ریلیز کردیا گیا

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں حمدیہ کلام“ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ “ ریلیز کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ممتاز صوفی گائیک استاد نصرت فتح علی خان اور استاد فرخ علی خان کی شاندار کمپوزیشن میں آکسفرڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مشہور حمدیہ کلام ’’یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ “ ریلیز کردیا ہے۔

یہ کلام ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ دل کی گہرائیوں میں اترجانے والے کلام میں استاد راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

استاد راحت فتح علی خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حمدیہ اور صوفیانہ کلام کی گائیکی ہمیں ورثے میں ملی ہے۔ہمارے خاندان کا صوفیانہ گائیکی سے کئی سو سال پرانا رشتہ ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں