ابرار الحق نے گانا چُرانے پر بھارتی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرابرار الحق نے بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کو خبردار کیا تھا کہ انہوں نے اپنا گانا’نچ پنجابن’ کسی بھارتی فلم کے لیے فروخت نہیں کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ابرار الحق کا کہنا تھا کہ وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، ان کا چھٹا گانا کاپی کیا جارہاہے جو قابل قبول نہیں اور اب گلوکار نے بھارتی کمپنی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے ۔

گلوکار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’ برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بنا اجازت استعمال کے حوالے سے کمپنی مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیجا ہے‘۔

ابرار الحق نے مزید کہا کہ وہ اپنے مداحوں سمیت سب کو کیس کے حوالے سے آگاہ رکھیں گے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کے ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں پاکستانی گانے ’نچ پنجابن‘ کو بغیر اجازت شامل کیا گیا تھا جس کے خلاف ابرار الحق نے آواز اٹھائی تو کرن جوہر نے انہیں کریڈٹ دے دیا۔

یاد رہے کہ گلوکار نے قانونی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں