مزید 707 کورونا کیسز، 3 اموات، مجموعی تعداد 6ہزار739ہو گئی

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے مزید کورونا کے707نئے کیس سامنےآ گئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3لاکھ28ہزار602 ہوگئی جبکہ کورونا سےمزید3افراد انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے707نئے کیس سامنےآ گئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3لاکھ28ہزار602 ہوگئی، سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ43ہزار 836ہو گئی جبکہ پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ2ہزار875ہوگئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد39 ہزار43،بلوچستان میں15 ہزار810ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد19 ہزار12ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کیسزکی تعداد3846اور گلگت بلتستان میں4180ہوگئی تاہم ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد10 ہزار788ہو گئی۔
این سی او سی حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا سے مزید3 افرادانتقال کر گئےجس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد6 ہزار739ہو گئی،دوسری جانب گذشتہ24گھنٹوں میں584افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے،اس طرح اب تک3لاکھ11ہزار75مریض کورونا کو شکست دے چکے۔

این سی او سی حکام نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں گذشتہ24 گھنٹوں میں26 ہزار492 ٹیسٹ کئے گئے،اس طرح ملک بھرمیں اب تک42لاکھ90ہزار545ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں