کورونا ویکسین کے 90 فیصد مثبت نتائج سامنے آگئے

نیویارک : امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیوٹیک نے اپنی تیارکردہ کوروناویکسین 90فیصد سے زائد موثر ہونے کا دعویٰ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ کوروناویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل نتائج کے ابتدائی نتائج جاری کردیے ہیں ۔ امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیوٹیک نے اپنی تیارکردہ کوروناویکسین 90فیصد سے زائد موثر ہونے کا دعویٰ کردیا۔فائزر اور بائیوٹیک کے اشتراک سے بننے والی کورونا ویکسی کو مزید محفوظ ثابت ہونے پرہنگامی استعمال کی اجازت مل سکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ویکسین موثر ثابت ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد دونوں کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ہوگیا۔فائزر کے شئیر 7 فیصد اور بائیوٹیک امریکا کے شئیرز میں 11فیصد تک اضافہ ہوا ۔امریکی دواساز کمپنی فائزر اور ان کے جرمنی پارٹنر بائیوٹیک بڑے پیمانے پر ہونیوالے کلینیکل ٹرائل کا کامیاب ڈیٹاسامنے لانے والی پہلی کمپنی ہے۔

فائرز کی کوروناویکسین موثر ثابت ہونے کی خبر کے بعد امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی،ویکسین جلد آرہی ہے، 90فیصد موثر ہونے کی رپورٹ ،بہت ہی اچھی خبر ہے۔

Source

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں