پاکستان میں مزید 108 اموات اور 4 ہزار 198 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 108 اموات اور 4 ہزار 198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں46 ہزار 467 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے اور 7 لاکھ 33 ہزار 62 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 76 ہزار 492، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

Source

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں