پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 12 سال سے 17 سال کے طلبہ کی ویکسینیشن کے اعداد و شمار جاری کر دیے ۔ این سی اوسی کے مطابق یکم ستمبر 2021 سے اب تک 11 لاکھ 30 ہزار طلبہ میں سے 70 فیصد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ اس عمر کے 86فیصد طلبہ کو اب تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مثبت کیسزکی شرح2.23 فیصد رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے مزید 22 افرادجاں بحق ہوئے جبکہ 765 افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

Source

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں