پالتو ہیمسٹرز کورونا منتقل کر سکتے ہیں: تحقیق

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پالتو ہیمسٹرانسانوں میں کووڈ-19 منتقل کرسکتے ہیں اور ممکنہ طور ہر ہانگ کانگ میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلنے کا سبب بھی یہ ہوں۔

ماضی میں انسانوں سے جانوروں میں کورونا وائرس کی منتقلی رپورٹ ہوئی ہے لیکن اب تک، سوائے فارمڈ مِنک کے، ایسا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ متاثرہ جانور یہ وائرس انسانوں میں منتقل کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے محققین کو کازوے بے ایریا میں ایک پالتو جانوروں کی دکان ملی جو ممکنہ طور پر وباء کے پھیلنے کا ذریعہ تھی۔

اس دکان کے اسٹاف ممبر اور اور گاہکوں کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے متاثر ہونے کے بعد 2000 سے زائد ہیمسٹرز کو مار دیا گیا تھا۔

دکان پر کام کرنے والی 23 سالہ ملازمہ، جس کو فائزر-بائیو این ٹیک ویکسین کی دو خوراکیں لگی ہوئیں تھیں، کا 15 جنوری کو کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔ وہ تین ماہ سے زائد کے عرصے میں ہانگ کانگ کا پہلا ڈیلٹا کیس تھیں۔

ایک خاتون جو اپنی بیٹی کے ساتھ دکان پر آئیں تھیں ان کا 17 جنوری کو ٹیسٹ مثبت آیا۔ جبکہ ان کی بیٹی، بیٹے اور شوہر سب میں بعد ازاں بیماری کی تصدیق ہوئی۔

طبی جرنل دی لانسیٹ میں ہفتے کے روز شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دکان میں موجود ٹیسٹ ہونے والے 16 سیرین ہیمسٹر میں سے آٹھ اور گودام میں موجود 12 سیرین ہیمسٹرز میں سے سات کووڈ پازیٹیِو آئے۔

Source

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں