‘عوام وزیراعظم کیساتھ ہیں، کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے تو پورا کر لے’

لاہور: چودھری سرور نے کہا ہے کہ اگر کسی کو لانگ مارچ کا شوق ہے تو وہ پورا کر لے، عوام وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہیں اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کا ایجنڈہ عوام دشمنی کے مترادف ہے۔

گورنر ہاؤس میں چودھری محمد سرور سے صدر قصور بار ایسوسی ایشن مہر سلیم احمد کی قیادت میں وفد اور پارٹی اراکین نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا سزا اور جزا کو لازم بنا رہے ہیں، جرم کرنیوالے سزا سے بچ نہیں سکیں گے اور فرسودہ نظام کو ختم کر کے پاکستان کے مستقبل کو روشن بنایا جائیگا۔

چودھری سرور نے کہا غیر ملکی سر مایہ کاری میں 66 فیصد اضافہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ غیر ملکی سر مایہ کاری اور دنیا کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان کشمیریوں کے موقف کی بھی جیت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے بعد پاکستان سیاحت کا مرکز بن رہا ہے، یو این او سمیت عالمی ادارے افواج پاکستان اور عوام کی امن کیلئے قربانیوں کو سر اہا رہے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں