طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد ایک سے زیادہ مرتبہ پرندوں سے ٹکرایا: ابتدائی رپورٹ

کراچی : پی آئی اے طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد ایک سے زیادہ مرتبہ پرندوں سے بھی ٹکرایا۔
ذرائعکے مطابق ایوی ایشن حکام کو طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ دے دی گئی،ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ لینڈنگ گیئرخراب ہونے کے بعد پائلٹ طیارے کو قواعد کے مطابق لینڈنگ کیلئے نیچے لائے، اس دوران بدقسمت طیارے سے ایک سے زیادہ پرندے ٹکرا گئے،طیارے کے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہوگئے،انجنون سے کم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی،کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرار نہ رکھ سکا۔
رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پائلٹ نے مے ڈے کی کال بھی دے دی،طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا،تاہم جس وقت طیارہ مکانات کی بالائی منزل سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ لینڈ نگ سے چند لمحے قبل ماڈل کالونی پرگر کر تباہ ہو گیا، ایئربس320 میں99مسافر اور عملے کے8ارکان سوار تھے،مکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، جائے حادثے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے۔ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں