حکومت نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئرکموڈورعثمان غنی کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔
ایوی ایشن ڈویژن نے حادثے کی تحقیقات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے۔ونگ کمانڈر ملک عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید ٹیم میں شامل ہیں۔ حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے دی جائے گی ۔
واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کا مسافر طیارہ لینڈ نگ سے چند لمحے قبل ماڈل کالونی پرگر کر تباہ ہو گیا، ایئربس320 میں99مسافر اور عملے کے8ارکان سوار تھے،مکانوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، جائے حادثے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذہے۔ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں