پاکستان اورچین آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئےآج معاہدے پر دستخط کرینگے:عاصم باجوہ

اسلام آباد:چیئرمین سی پیک اتھارٹی اورمعاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کے لئے آج (پیر) ایک معاہدے پردستخط کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات اورسی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ سی پیک کے تحت ایک اورسنگ میل عبور کر لیا ، پاکستان اور چین آزاد پتن پن بجلی منصوبے کی تعمیر کے لئے آج ایک معاہدے پردستخط کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بھی اس موقع پر موجود ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت ایک اور سنگ میل ہے جس میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سستی اور ماحول دوست توانائی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں