عمران خان کی ڈبلیو ایچ او سے ٹریول گائیڈلائنز بنانے کی درخواست

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے ٹریول گائیڈلائنز بنانے کی درخواست کر دی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر ٹیڈروس سے رابطہ کیا ہے ، جس دوران ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔اس موقع پر وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او سے ٹریول گائیڈ لائنز بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے ممالک کے شہریوں کو تمام ممالک میں جانے کی اجازت دی جائے،گلوبل ٹریولنگ میں کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 15 لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ امریکا میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ، برازیل میں 64 ہزار 900،چلی 6308،برطانیہ 44 ہزارسے زائد،میکسیکو میں 30 ہزار سے زائد،اٹلی میں 34 ہزار سےزائد،ایران 11 ہزار،سعودی عرب 1916،ترکی 5 ہزارسے زائد،جرمنی 9ہزار، فرانس 29ہزار،بنگلہ دیش 2052،جنوبی افریقہ 3199، کینیڈا 8674 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ دنیا بھر میں کورونا سے 65لاکھ 38 ہزار سے زائد فراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں