سندھ میں 1708 مزید کورونا کیسز،46 اموات،کل تعداد 1572

کراچی:سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1708 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ مزید 46 اموات کے بعد کل تعداد 1572تک جا پہنچی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1708 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں اب تک 96 ہزار 236کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آج مزید 46 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر گئےجس کے بعد ابتک 1572 مریض انتقال کرچکے ہیں۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی میں 919 نئے کیسز سامنے آئےجبکہ ضلع جنوبی میں 485، شرقی 133 اور کورنگی میں 104 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ضلع وسطی 72، ملیر 64 اور ضلع غربی میں 62 نئے کیسز ظاہر ہوئے،حیدرآباد 190، سکھر 107 اور شہید بینظیر آباد میں 48 مزید کیسز سامنے آئے،سانگھڑ 42، نوشہروفیروز 35 اور ٹنڈوالہیار 34 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خیرپور 29، میرپورخاص 25 اور لاڑکانہ میں 23 نئے کیسز ظاہر ہوئے،جامشورو 21، ٹنڈو محمدخان 21، قمبر 20 اور سجاول میں 17 نئے کیسز سامنے آئے،مٹیاری 16، شکارپور 15، گھوٹکی میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ٹھٹھہ 6، کشمور اور دادو 3،3 اور جیکب آباد میں 2 نئے کیسز سامنے آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12 ہزار 479ٹیسٹ کیے گئے،جس کے بعد ابتک5 لاکھ 14 ہزار 905ٹیسٹ ہوچکے ہیں،آج مزید 679 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد 53 ہار 855مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 40 ہزار 809 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں 38 ہزار 875 گھروں اور 327 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں جبکہ 1607 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 623 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ آج 96 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں