سی پیک ہمارے ملک کو بہت اوپر لے کر جائے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک ہمارے ملک کو بہت اوپر لے کر جائے گا،قرضہ لے کر منصوبہ نہیں لگا رہے،یہ منصوبہ ایک سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان کا آزاد پتن ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے گزشتہ 20سال میں بہت ترقی کی ہے، ہمیں چین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، چین کیساتھ سی پیک معاہدے پر مستقبل کا انحصار ہے،آنے والے وقت میں ہمیں سی پیک سے بہت فائدہ ہوگا، سی پیک منصوبہ مختلف مراحل میں آگے بڑھ رہا ہے، سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے سے پاکستان کی معیشت کا فائدہ ہو گا، سی پیک ہمارے ملک کو بہت اوپر لے کر جائے گا،قرضہ لے کر منصوبہ نہیں لگا رہے،یہ منصوبہ ایک سرمایہ کاری ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سستی بجلی کا راستہ چھوڑ کر مہنگی بجلی اختیار کی، امپورٹڈ فیول پر بجلی بنانے سے ہمیں مہنگی بجلی ملی،مہنگی بجلی سے ہماری اکانومی کو بہت مسئلہ ہوا، جیسے جیسے ہم نے امپورٹڈ فیول کے اوپر اپنے پاور سیکٹر کو اپگریڈ کیا تو ہماری قیمتیں بڑھنا شروع ہوئی، روپیہ گرنے سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا لیکن ہائیڈر پاور پلانٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں سے ماحول کو بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں