مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون،مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیاجس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کےمابین ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان عوام دشمن بجٹ پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت جان بوجھ کر کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کم کررہی ہے،کورونا وائرس سے متعلق اعدادوشمار چھپا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہےجبکہ وفاقی حکومت ٹِڈی دَل کے معاملے کو فراموش کرچکی ہے۔
رابطے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات سے مولانا فضل الرحمان نے اتفاق کیا اور مولانا فضل الرحمان نے پی پی پی سندھ کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں