آرمی چیف سے لاہور میں سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران کی ملا قا تیں

لاہور : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ہے جہاں ان سے سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کورہیڈکوارٹرز لاہور پہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا، پاک فوج کے سربراہ سے سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈ فوجی افسران نے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سابق جرنلز میں جہانگیرکرامت،احسن سلیم حیات شامل تھے، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید،جنرل ریٹائرڈ راشد محموداورجنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی ملاقات میں موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اورامن واستحکام کے عوام تک اثرات پہنچانے پرتبادلہ خیال کیا اور ملک کو درپیش چیلنجز کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقعوں پربات کی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں