وفاقی کابینہ اجلاس،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک تقرری کی منظوری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیما کامل کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک تقرری کی منظوری سمیت متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو یوم استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔کابینہ اراکین کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی،کشمیر میں بھارتی مظالم کا عالمی برداری کو نوٹس لینا چاہیے، کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی پر بریفنگ دی گئی جبکہ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔اسی طرح گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی جبکہ کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیما کامل کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک تقرری کی منظوری سمیت متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی جبکہ کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو کردی گئی اور وزارت آئی ٹی کےماتحت یوایس ایف کمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ کابینہ کی جانب سے پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری بھی دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چیئرمین کی تقرری دی گئی جبکہ پی آئی اے کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید کردی گئی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں