تھر کے بلاک ٹو میں ایک اور پاور پلانٹ پر کام جاری ہے: عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ تھر کے بلاک ٹو میں 330 میگا واٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نےتھر بلاک 2 سے متعلق بیان دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ تھر کے بلاک ٹو میں 330 میگا واٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے،حال ہی میں لانچ کردہ تھل نوا حبکو کےمشترکہ منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس سے مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اور سی پیک کے تحت اس منصوبے کا فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں