ق لیگ اور وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات اچانک ملتوی

لاہور:اتحادیوں کی وزیر اعلی پنجاب سے ہونے والی ملاقات کے معاملہ پرق لیگ اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات اچانک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے وفد نے چودھری پرویز الہیٰ کی سربراہی میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج شام ساڑھے چار بجے ملاقات کرنا تھی تاہم آخری لمحات پر وزیر اعلی پنجاب کی مصروفیات کا کہہ کر ملاقات ملتوی کی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ق لیگی وفد کی ملاقات کی ملتوی کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آ گئی۔ق لیگ کے وفد کی ملاقات مقررہ وقت سے صرف آدھا گھنٹہ قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے ملاقات فی الحال ملتوی کرنے کا پیغام وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا جس کے بعد پرویز الہیٰ کو نہ آنے کا کہہ دیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اگلے پیغام تک ملاقات شیڈول طے نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کے مابین ملاقات پہلے یہ ملاقات 3 بجے تھی بعد میں اسے 4 بجے کر دیا گیا اور بالاخر 5 بجے طے ہوئی تھی اور اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون راجہ بشارت کے مابین ون ٹو ون اہم ملاقات ہوئی لیکن اس میں معاملات طے نہ ہو سکے بلکہ ایجنڈا تک نہ طے ہو سکا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو اطلاع دی جس پر وزیراعظم نے ملاقات منسوخی کا پیغام دے دیا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں