مزید 782 کیسز،17 اموات،مجموعی تعداد 6052 ہو گئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مزید 782 کیسز سامنے آ گئے جبکہ 17 اموات سے مجموعی تعداد 6052 تک جا پہنچی، ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 رہ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 782 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 645 تک جا پہنچی جبکہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 494 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہو گئی،دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 40 رپورٹ ہوئی ہے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34432 ، بلوچستان میں تعداد 11821 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15182، آزاد جموں و کشمیر 2124 ، گلگت میں 2287 ہو گئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات ہوئیں،جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6052 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 99 ہو گئی ہے۔این سی او سی گذشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے اس طرح ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 79 ہزار 333 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اس وقت 1ہزار294 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے اور ملک بھر کے اسپتالوں میں 163 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں