موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے،کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے، الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں،یہ عناصر ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالف رہے ہیں،22 کروڑ عوام ایسے عناصر کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں