وزیراعظم نے راوی ریوراربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور :وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ فیزون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے اس منصوبے کے ذریعے نئے پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے ، بدقسمتی سے کچھ لوگ نئے پاکستان کو ان مشکلات سے جوڑ رہے ہیں ۔ ماضی کے حکمران پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل کرچلے گئے ، حکومت کو قرضے دینا ہو، ملک چلانے کے لیے قرضے لینا ہو تو ایسے حالات میں اگر اخراجات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائیں تو لوگوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ہی دنیا کی تاریخ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج سے کچھ سال پہلے جوہر ٹاون لاہور سے باہر تھا، 31 سال پہلے جب شوکت خانم کیلئے زمین خرید ی تو وہاں کھیت تھے ، اس پراجیکٹ میں کافی مشکلات آئیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں نے میانوالی میں نمل یونیورسٹی بنانے کا ارادہ کیا تو سب نے کہا کہ دیہات میں پرائیوٹ یونیورسٹی نہیں بن سکتی اور صرف سرکاری یونیورسٹی بن سکتی ہے. کئی مرتبہ ایسا لگا کہ اب آگے نہیں جاسکتے کوئی دیوار آگئی ، لیکن ہمیں اپنے خواب بڑے رکھنے چاہئیے ، بڑے خواب دیکھنے والا ہی بڑے کام کرتا ہے ۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے راوی ریور پراجیکٹ فیزون کا سنگ بنیاد رکھا جس کے بعد انہوں نے پودا بھی لگایا ، اس موقع پر وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزراء اورچئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں