سوک سینٹر میں فائرنگ، کےڈی اے کے دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرزجاں بحق

کراچی : سوک سینٹر میں فائرنگ سے کے ڈی اے کےدو اسسٹنٹ ڈائریکٹرزوسیم رضا اور وسیم عثمانی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سوک سینٹر میں فائرنگ ہوئی ہے فائرنگ کے نتیجے میں کے ڈی اے کےدو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز وسیم رضا اور وسیم عثمانی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے عبدالحفیظ نامی ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔یہ واقعہ کے ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں