وزیراعظم عمران خان بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پر سخت قانون لائیں : چودھری شجاعت حسین

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل پر سخت قانون لائیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے وزیر اعظم عمران خان کی زیادتی کے مجرموں کیلئے سخت سزاوں کے قانون کی حمایت کردی انکا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے لیے سخت سے سخت قانون لائیں، ہماری پارٹی پاکستان مسلم لیگ اس پر بھر پور حمایت کرے گی۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس معاملے پر ہونے والی قانون سازی میں نہ صرف ہماری جماعت ساتھ دیگی بلکہ دوسری جماعتوں کو بھی اس قانون کو پاس کرنے کیلئے قائل کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ جس پرگزرتی ہے اسی کو معلوم ہوتا ہے عمران خان ہائی کورٹ سے خصوصی عدالتوں کے قیام کی استدعا کریںجو سنگین جرائم کا مقدمہ اور فیصلہ ایک ہفتے میں کریں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک کی خاطر خود فیصلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ موٹر وے سانحہ موٹر وے پر نہیں آیا بلکہ موٹر وے سے تین چار میل دور پیش آیا۔ شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی کی تقریر کرتے ہوئے خواہ مخواہ موٹر وے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال دیا۔لیکن جرم کا کوئی ذکر نہیں کیایہ تو ایسا ہے کہ سابق صدر زرداری کے سامنے انہوں نے اس کی تعریف تو کر دی۔لیکن وہ یہ بھول گئے کہ انہوں نے سابق صدر کو پھانسی پر لٹکا نے اور لاش کو خود سڑکوں پر گھسیٹنے کا کہا تھا اور جوش میں یہ بات کرتے ہوئے مائیک بھی توڑ ڈالا تھا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں