متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت اور عابد علی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

لاہور :سانحہ موٹروے کی متاثرہ خاتون نے ملزمان شفقت علی اور عابد علی شناخت کر لی اور وزیراعظم سےزیادتی کےمجرموں پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان شفقت علی اور عابد علی کی تصاویر متاثرہ خاتون کو بھیجی تھیں جس پر متاثرہ خاتون نے دونوں ملزمان کی شناخت کر لی۔ تاہم خاتون نے وزیر اعظم سے دونوں ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رہے کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم شفقت اس وقت پولیس کی حراست میں ہے جبکہ مرکزی ملزم عابد اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شفقت کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کا ساتھی اقبال عرف بالا مستری بھی چیچہ وطنی سے پکڑاگیا، دوسری جانب تفتیشی ٹیموں نے مرکزی ملزم کی تلاش کے لیے کچے کے علاقے کا رخ کرلیا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں