حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، 16سے 30ستمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 30 ستمبر تک برقرار رہیں گی۔
واضح رہے کہ اوگرا نے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کردیا تھا۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں