میٹرک 2020 کے نتائج کا اعلان

لاہور: پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2020کے نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
لاہور میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق کامیابی کا تناسب 71 فی صد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی، چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا ہے کہ رواں سال پوزیشن نہیں گریڈنگ جاری کی گئی ہے ۔کورونا کے باعث حالات کافی نازک تھے۔تمام طلبہ رزلٹ 8029 پر میسج کر کے معلوم کر سکتے ہیں۔
تعلیمی بورڈ ملتان کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج جاری کر دیے گئے۔ میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 14 ہزار 584 طلبا و طالبات نے داخلہ جمع کرایا۔ امتحانات میں 1لاکھ 13 ہزار 407 طلبا و طالبات نے حصہ لیا ، امتحانات میں صرف 96 ہزار 74 امیدوار کامیاب ہوسکے۔17 ہزار کے قریب امیدوار امتحان میں کامیاب نہ ہو سکے۔ امتحانی نتائج میں کامیابی کا تناسب 84.72 رہا۔ طلبا و طالبات میٹرک کے امتحانات کے نتائج بورڈ کی ویب سایٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
تعلیمی بورڈ سرگودھا کی طرف سے میٹرک کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 77.56فیصد رہا۔امتحانات میں کل 87ہزار732امیدواروں میں سے 67ہزار 370نے کامیابی حاصل کی۔سرکاری سکولوں کی کامیابی کا تناسب79.76،پرائیویٹ امیدواروں کا تناسب 59.66فیصد رہا۔طالبات کی کامیابی کا تناسب83.60جبکی طلبہ کی کامیابی کا تناسب72.71فیصد رہا
میٹرک 2020 کے نتائج کا اعلان
ﻣﻮﺑﺎﺋﻞﺳﮯﺭﺯﻟﭧﻣﻌﻠﻮﻡﮐﺮﻧﮯﮐﯿﻠﮱﺍﭘﻨﺎﺭﻭﻝﻧﻤﺒﺮﻟﮑﮫﮐﺮ ”ﺑﻮﺭﮈﮐﻮﮈ” ﭘﺮﺑﮭﯿﺠﯿﮟ

ﺗﻤﺎﻡﺑﻮﺭﮈﮐﮯﮐﻮﮈﺯﺩﺭﺝﺫﯾﻞﮨﯿﮟ۔
ﮈﯾﺮﮦﻏﺎﺯﯼﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﻓﯿﺼﻞﺁﺑﺎﺩ 800240
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں