غیر مستحق افراد کا سبسڈیز سے فائدہ اٹھانا سرکاری وسائل کا ضیاع ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سبسڈیز کے حوالے سے اہم اجلاس ، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیر خزانہ، مشیر تجارت و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت سبسڈی کے نظام کو شفاف ، منظم اور اس کو حقدار تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیر خزانہ، مشیر تجارت و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی اس کے علاوہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین، سلطان علی الانہ، عارف حبیب، ڈاکٹر اعجاز نبی ویڈیو لنک کے ذریعے ‏اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعظم عمران خان نےسبسڈی کے نظام کو شفاف،منظم اور اس کو حقدار تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے حوالے سے مشاورت ، شرکاء بالواسطہ اور بلاواسطہ فراہم کی جانے والی سبسڈیز کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غورکررہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سبسڈی کے معاملے میں حکومت کی ترجیحات نہایت واضح ہیں ،سبسڈیز کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقوں کی معاونت اور سماجی و معاشی ترقی کا فروغ ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر مستحق افراد کا سبسڈیز کے نظام سے فائدہ اٹھانا سرکاری وسائل کا ضیاع ہےاس نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہےوزیر اعظم نے حکومتی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر قابل عمل تجویز کے حوالے سے روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں