ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ بیرون ملک بھیجے گئے کرپشن کے پیسے فوری طور پرواپس کیےجائیں۔
وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق اعلیٰ سطح پینل سے خطاب، وزیراعظم عمران خان نےعالمی برادری سے غریب اور ترقی پذیر ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں ایسے قوانین بننے چاہئیں،جس سے ترقی پذیرممالک کا پیسہ واپس آئے۔ ایک سے دوسرے ملک پیسے لے کر جانے پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہئیے۔عالمی برادری کو منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیں۔
وزیراعظم نےجہاں غریب اورترقی پذیرممالک سےلوٹی گئی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔وہیں عالمی برادری کو اینٹی منی لانڈنگ اقدمات کا مشورہ بھی دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں لوگ متاثر ہوئے،پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے اثرات کم کیے۔غریب خاندانوں کو ایک اعشاریہ دوپانچ بلین ڈالرز کا پیکیج دیا۔ہماری حکومت ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گی،جس میں ریاست غریبوں کی ذمہ داری لیتی ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں