نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابقنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا،بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سال 2019۔20 میں سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں ‏کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 162 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا اس اضافے کے اطلاق کے بعد 2018۔19 کی ایڈجسٹمنٹ ختم ہو جائیں گی، ‏2018۔19 کیلئے نیپرا نے 93 پیسے ، 33 پیسے اور 20 پیسے فی یونٹ وصول کیے جا ‏رہے ہیں گزشتہ ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے صارفین پر نئے اضافے کے اثرات نہیں آئیں گے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں