ایل او سی فائرنگ، بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیاں پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا اوراحتجاجی مراسلہ بھی بھارتی سینئر سفارتکار کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے24 ستمبر کو ایل او سی کےبارو سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر3شہری شدید زخمی ہوئے،رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2340 خلاف ورزیاں کیں اور رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 18 معصوم شہری شہید اور 187شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں، بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور بھارت 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں