سی سی پی او لاہور کے تلخ رویے سے ماتحت عملہ تنگ آگیا

لاہور: سی سی پی او لاہور کے مبینہ تلخ رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر انچارج سوشل میڈیا فہد افتخار نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا، ذرائع کے مطابق شیخ عُمر نے میٹنگ کے دوران بد کلامی کی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے تلخ رویہ سے ماتحت عملہ بیزارہو گیا ، سی سی پی او آفس میں انچارج سوشل میڈیا فہد افتخار نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا، فہد افتخار ڈیڑھ سال سے سی سی پی او آفس میں انچارج سوشل میڈیا تعینات ر ہے۔ دوسری جانب ذرائع لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور کی جانب سے فہد افتخار کےساتھ کوئی بدکلامی نہیں کی گئی، سی سی پی او لاہور نے فہد افتخار سے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کنٹرول کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔ فہد افتخار اس حوالے سے مناسب بریفنگ نہ دے سکے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او آفس کو فہد افتخار کا تاحال کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، استعفیٰ ملتے ہی منظورکر لیا جائے گا، جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فہد افتخار نے اپنا استعفی سوشل میڈیا پر ڈالنے کے بعد سی سی پی او کی ساکھ کو متاثر کیا، جس پر ان کے خلاف محکما نہ کارروائی کی جائے گی۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں