اپوزیشن نے استعفے دیے تو ضمنی الیکشن کرادیں گے: وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کا کوئی خوف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے استعفے دیے تو ضمنی الیکشن کرادیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نیوز چینلز کے ڈائریکٹر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پارلیمانی رہنماؤں سےآرمی چیف کی ملاقاتیں میرےعلم میں تھیں،گلگت بلتستان ملاقات سیکیورٹی کے ایشو پر تھی،پاک فوج سے ہونے والی ملاقاتوں کا مجھے علم ہوتا ہے،ہماری حکومت کرپٹ نہیں ہے اس لئے فوج حمایت کرتی ہے،پاک فوج پی ٹی آئی کی تمام پالیسیوں کی حامی ہے،حکومت اور فوج کے درمیان موجودہ ہم آہنگی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے،اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کہ میری حکومت اور فوج کو لڑوایا جائے ،جو فوجی قیادت سے چھپ کر ملتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہوں؟۔بعض اوقات ہماری کابینہ کے ممبر اپنی طرف ہی گول کردیتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں۔ نواز شریف امیر المومنین بن کر اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔تقریر نشر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ خود کیا۔میںنوازشریف کی تقریربھارتی ایجنڈاتھی،نواز شریف کی تقریر اخلاقی اعتبارسے نہیں دکھانی چاہئے ،اگر تقریر روکتے تو آزادی اظہار کا مسئلہ بن جانا تھا ،نواز شریف کی تقریر بھارتی بیانئے کی عکاس اور فوج اور حکومت کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازش تھی ۔وہ واپس آنے کے لیے سب کچھ کررہے ہیں، نواز شریف چاہتا ہے نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن کےاحتجاج سے نہیں ڈرتا ،حکومت کو اپوزیشن سے کو ئی خطرہ نہیں،یہ عوام کو سڑکوں پر نہیں لاسکیں گے،عوام کوسڑکوں پرلانےکاتجربہ صرف میرےپاس ہے،میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ سٹریٹ پاور استعمال کی ہے،یہ مولانا فضل الرحمان کو اس لئے ساتھ رکھتے ہیں کہ ان کے پاس سڑکوں پر لانے کے لئے لوگ نہیں ہیں ، اپوزیشن نے استعفیٰ دیئے تو ضمنی انتخابات کرا دیں گے ،ضمنی انتخابات میں یہ ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں سمجھوتہ کر سکتا ہوں مگر این آر او نہیں دوں گا ،میں نے پرویز مشرف کو این آر او دینے پر ہی چھوڑا تھا ،مافیازکاخاتمہ کروں گا ، فوج ان کی کرپشن پکڑتی ہےاس لیےان کی مخالفت کرتےہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات چاہتا ہے،پاکستان خوش قسمت ہے کہ چین ہمارا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کابینہ میں کچھ ایسے وزراء بھی ہیں جو اپنی طرف ہی گول کر دیتے ہیں،جس طرح چینی کی قیمتیں بڑھی ہیں ،ہم ایکشن لے رہے ہیں ۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں