مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، حل کرکے دم لیں گے ،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی پرقابو پا کر ہی دم لیں گے، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے ، وفاقی وزراء نے مہنگائی کنٹرو ل کے لئے تجاویز پیش کر دیں ۔
جی این این کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، وفاقی وزرا نے مہنگائی میں کمی کے لیے تجاویز پیش کیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی بڑا مسئلہ ہے اسے حل کر کے ہی دم لیں گے۔ اس موقع ہر وزیراعظم نے مہنگائی میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت جلد ایکشن پلان پرعملدرآمد شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے سرکاری مشینری متحرک کریں گے۔ ہماری پوری توجہ مہنگائی کنٹرول کرنے پر ہو گی، ساری صورتحال مانیٹر کر رہا ہوں۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہتر قرار دے دیا۔
کابینہ اجلاس میں وزراء کی نوک جھونک کی روایت برقرار رہی۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز پر پہلے تنقید پھر مشورہ بھی دیدیا ۔دوسری طرف وفاقی وزیر مراد سعیدنےبجلی اور گیس مہنگی ہونے پر ندیم بابر اور عمر ایوب پر کھل کر تنقید کی ۔ اجلاس کے دوران شیخ رشید نے پیش گوئی کی کہ نومبر دسمبر میں آٹا مزید مہنگا ہوسکتا ہے، انہو ں نے کہا کہ ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا پڑتی ہیں۔ شیخ رشید نے سوال کیا کہ بتایا جائے ادیات کیوں مہنگی ہوئی۔ وزیر اعظم معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزراء کو ادویات پر بریفنگ دی ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اٹھارٹی سے معاملات بہتر کرنے کا کہہ دیا ہے۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں