مزید 659 کورونا کیسز،7 اموات،مجموعی تعداد 6ہزار621ہو گئی

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 659نئےکیسز سامنےآگئے جبکہ مزید7افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد6ہزار621ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے659نئے کیسز سامنےآگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3لاکھ21ہزار877 ہوگئی، سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ41ہزار249ہو گئی،پنجاب میں کورونا کےمریضوں کی تعداد ایک لاکھ1367ہو گئی،کے پی میں مریضوں کی تعداد38 ہزار521،بلوچستان میں15 ہزار621ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد17 ہزار781ہوگئی،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد3322اور گلگت بلتستان میں 4016ہوگئی۔ تاہم ملک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد9ہزار421رہ گئی۔
این سی او سی حکام نے مزید کہاکہ گذشتہ24گھنٹوں میں کورونا سے مزید 7افرادانتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد 6ہزار621ہو گئی،گذشتہ24گھنٹوں میں440افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے اور اب تک3لاکھ5ہزار835مریض کورونا کو شکست دے چکے۔
این سی اوسی نے مزید کہا کہ ملک بھرمیں گذشتہ24گھنٹوں میں33ہزار901 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد ملک بھرمیں اب تک40لاکھ9ہزار497ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

News Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں