اپوزیشن قوم کو بند گلی کی طرف لے جا رہی ہے:شیخ رشید

لاہور:وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن قوم کو بند گلی کی طرف لے جا رہی ہے۔نواز شریف اور مریم صاحبہ نے فوج کے خلاف بات کر کے عمران خان کی خدمت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن یہ سوچ رہی ہےکہ جلسے سے عمران خان چلا جائے گا تو یاد رکھیں کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہا،اگر یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کورونا پھیلا کر حکومت کو شکست دے رہے ہیں تو یہ حکومت کی شکست نہیں،جلسوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، اپوزیشن جلسوں سے حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قوم کو بند گلی کی طرف لے جا رہے ہیں،نواز شریف اور مریم صاحبہ نے فوج کے خلاف بات کر کے عمران خان کی خدمت کی، فوج اپوزیشن کی طرح بیوقوف یا جذباتی نہیں، آرمی چیف نے کہا کہ جس کی بھی حکومت ہو گی فوج اس کیساتھ کھڑی ہو گی،کس طرح غیرآئینی اورغیرجمہوری طریقے سےحکومت ختم کرنےکا کہہ سکتے ہیں،امید ہے اس ملک میں سیاست کاجنازہ نہیں نکلےگا،وہ بہتری کی طرف آئیں گے،سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں