شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب حکومت نے شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جار ی کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق آج سے انڈور شادیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ آوٹ ڈور تقریبات کے لیے 300 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی ہو گی،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا منتظمین کی ذمہ داری ہوگی اور کورونا کے پھیلاو یا اموات پر منتظم ذمہ دار ہو گا اور کورونا ایس او پی کی خلاف وزری پر بھی منتظم کے خلاف کارروائی ہو گی۔

حکام نے مزید کہا کہ تقریب کا انعقاد،جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا،مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ شادی کی آوٹ ڈور میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہو گا،شادی تقریب میں شرکاء کے مابین چھ فٹ کا فاصلہ ہو گا،شادی تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے رات دس بجے تک ختم کرنا ہو گی،شادی کی تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا، شادی میں شریک ہر مہمان کو ماسک، سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا۔

ملک میں کورونا کے 2 ہزار 738 کورونا کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی جبکہ 1 دن میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہا گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں