پشاور انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

پشاور: پشاور انتظامیہ نےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ ضلعی انتطامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو مراسلہ بھجوا دیاہے جس میں کہا گیا کہ کورونا وبا میں شدت آنے کے سبب جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عوامی اجتماع کے باعث کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے ، کورونا کیسز میں 13 فیصد اضافہ ہواہے ۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے پشاور میں جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا اور جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطاء الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی تھی۔

وضح رہے کہ ملک میں کورونا کے 2 ہزار 738 کورونا کیسز سامنے آ گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی جبکہ 1 دن میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں