چاہتے ہیں کہ افغان امن عمل منطقی انجام کو پہنچے:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کیساتھ تعلقات میں بہتری آئےاور پاکستان کی خواہش اور کوشش ہے کہ امن عمل منطقی انجام کو پہنچے۔

اپنےایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دورہ افغانستان میں وزیر اعظم نے مثبت پیغام دیا اور وہاں سے بھی مثبت پیغام ملا،افغانستان کیساتھ تجارتی معاہدوں میں بہتری چاہتے ہیں،امن سے باہمی روابط کے امکانات بڑھیں گے، چاہتے ہیں سی پیک کے منصوبوں میں ریجنل سرمایہ کاری ہو، اگر پاکستان افغانستان کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے تو بھارت کو اس پراعتراض نہیں ہونا چاہیے، بھارت کو انتشار کو ہوا دینے کا کردار نہیں نبھانا چاہیے،افغانستان بھارت کیساتھ تعلقات رکھے، تجارت کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن جہاں تک ہمارے تحفظات ہیں ہم نے ان کا ذکر کیا، پاکستان بھارت کو اجازت نہیں دے گا کہ وہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کا امن عمل آگے بڑھ رہا ہے،پاکستان کی خواہش اور کوشش ہے کہ امن عمل منطقی انجام کو پہنچے،افغانستان کے تمام دھڑوں کو مل کر بیٹھنا ہو گا،پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کیساتھ تعلقات میں بہتری آئے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں