آصف علی زرداری کا شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی : سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے میاں شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ،آصف علی زرداری نے شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہمائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔آصف علی زرداری نے بیگم شمیم اختر کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ 22 نومبر 2020 کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں تھیں۔جس کے بعد پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر 2020 کو 5 دنوں کیلئے پیرول پر رہا کیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں