بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم منتظمین کیخلاف مقدمہ درج

پشاور : بغیر اجازت پشاور میں جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کےذمہ داران اور ضلعی صدور کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ایف آئی آر میں ساؤنڈ سسٹم، اسلحے کی نمائش سمیت دیگر اشیاء کے غیر استعمال کو جواز بنایا گیا۔
جی این این کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا نے پی ڈی ایم رہنمائوں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی، ایف آئی آر تھانہ پہاڑی پورہ میں حکومت کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کی روشنی میں درج کی گئی، یف آئی ار میں سیاسی جماعتوں کے صدور و ذمہ داران کو نامزد کیا گیاہےجبکہ اس میں ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے دفعات لگائے گئے ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ دینے کے باوجود جلسہ کیا گیا۔اس کے علاوہ ایف آئی آرمیں اسلحے کی نمائش اورساونڈسسٹم سمیت دیگراشیاء کے غیر قانونی استعمال کوجواذبنایا گیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے خلاف ملک گیر جلسے کر رہی ہے۔ملک ميں کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات اور انتباہ کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم نے 22نومبر بروز اتوار کو پشاور میں ايک بڑا جلسہ منعقد کیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے کورونا کے پھيلاؤ سے متعلق خدشات کے سبب اس جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں