حکومت پنجاب نے رات میں شادی کی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں لگائی، فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رات میں شادی کی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے رات میں شادی کی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔ شادی ہالز کورونا ایس او پیز اور پہلے سے متعین شدہ قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کا دیا ہوا بیان انکی ذاتی رائے ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں