ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کا کرادار قابل تحسین ہے : وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کا کرادار قابل تحسین ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں اعلی سطچی اجلاس ہوا،قومی اور اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آئی ایس آئی کا کرادار قابل تحسین ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں