پی ڈی ایم کا ملتان جلسہ، پولیس کے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

فیصل آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسہ میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپےمارنے شروع کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ میں شرکت سے روکنے کیلئے پولیس نے لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،لیگی رہنما طلال چوہدری کی گرفتاری کے لئے مدینہ ٹاؤن میں گھر پر پولیس نے چھاپہمارا ، طلال چوہدری رہائشگاہ کی چھت سے پولیس کارروائی کی ویڈیو بناتے رہے،طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ کل مریم نواز کے جڑانوالا میں استقبال سے روکنے کے لئے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ ملتان اور لاہور جلسے ، ورکرز کنونشن کو ناکام بنانے کے لئے کارروائی ہوئی ہے۔دوسری جانب سٹی صدر نواز لیگ شیخ اعجاز کی گرفتاری کے لئے تھانہ صدر پولیس کا رحمان گارڈن میں گھر پر چھاپہ، شیخ اعجاز پہلے ہی فرار ہو گئے ، پولیس نے بیٹا علی حیدر گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کل ملتان میں پاور شو کر رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر رکھا ہے جبکہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے کل ہر حال میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں