روس کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کی پیشکش

اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کوویڈ 19 ویکسین کے بروقت حصول کے لیے متعدد ذرائع سے رابطے میں ہے،روس کی جانب سے پاکستان کو کوویڈ 19 ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہم بہترین قیمت پر موثر ترین ویکسین حاصل کریں۔ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے روسی فیڈریشن سے ایک تجویز موصول ہوئی تھی، اس تجویز کے مسودے کو وزارت قومی صحت بھجوایا گیا ہے اور وزارت صحت اس حوالے سے ریگولیشنز، نتائج اور ٹسٹ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں