کالجز و اکیڈمیز ایسوسی ایشن کا یکم جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

لاہور : آل پاکستان کالجز و اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے یکم جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور میں آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں آل پاکستان کالجز و اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے یکم جنوری سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن رانا عنصر کا کہناہے کہ اساتذہ کو عزت دی جائے ، 17 دسمبر کو اساتذہ کے ساتھ ظلم وبربریت کی گئی۔17 دسمبر کو ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک پر امن ریلی نکالی گئی تھی ۔جس میں بیس ہزار اساتذہ نے شرکت کی۔رانا عنصر کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف بس یہ تھاکہ اساتذہ کو عزت دی جائے اور پاکستان کی تعلمی اداروں اور اساتذہ کا استحصال بند کیا جائے، حکومت نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور اپنے اختیارات کا ناجائز فاہدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا 500 اساتذہ پر ایف آئی آر دیں اور گرفتاریاں بھی کی۔
یاد رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے 26 نومبر سے 10 جنوری تک حکومت پاکستان نے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں