افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ترقی کرتا افغانستان ، پاکستان اور اسکے اپنے بہترین مفاد میں ہے، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمدکریم خلیلی کی ملاقات، آرمی چیف سے محمد کریم خلیلی کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی امور، خطے میں امن واستحکام ،افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، مستحکم ،خوشحال افغانستان کاامن ہمسایہ ممالک اورپاکستان کےمفادمیں ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کریم خلیلی نے پاکستان مثبت کردار کی تعریف کی، کریم خلیلی نے پاک افغان تعلقات پر آرمی چیف کے ویژن کو بھی سراہا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں