چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان کی آرمی چیف اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں

راولپنڈی: حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ اور ہائی پیس کونسل کے سابق چیئر مین استاد کریم خلیلی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقاتیںکی ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے افغان حزبوحدت اسلامی کے سربراہ محمد کریم خلیلی نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں امن وامان کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔افغان مفاہمتی عمل اور بین الافغان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔محمد کریم خلیلی نےپاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے، پاک آرمی چیف کے افغان ویژن کو سراہا۔
دوسری جانب استاد خلیلی نے وزارت خارجہ کا دورہ بھی کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن محمد صادق، سکریٹری خارجہ سہیل محمود اور سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے یقین دلایاکہ پاکستان بین الافغان امن مذاکرات کے فیصلوں کا مکمل احترام کرے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتافغانستان میں اسپائلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔
محمد کریم خلیلی نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا اور افعان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں