کورونا ویکسین پہلے کس کو لگے گی ، حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد: کورونا ویکسین کیلئے رجسٹریشن شروع، ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا، ابتدائی مرحلے میں ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کولگائی جائے گی، ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کے لئے رجسٹریشن کی درخواست کردی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ورکرز رجسٹریشن کا طریقہ کار جاننے کے لئے این سی او سی کی ویب سائٹ وزٹ کریں، ویکسین صرف رجسٹرڈ افراد کو ہی لگائی جائے گی،پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن متعلقہ صوبائی صحت سینٹرز میں ہوگی۔اسلام آباد، بلوچستان، آزاد کشمیر، اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کی براہ راست ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن ہو گی۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں