نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا ، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان فتح مند ہوئے۔نوٹ کو عزت دو کا منہ ایک مرتبہ پھر کالا اور اپوزیشن کے بد ارادے ایک بار پھر زمین بوس ہوئے۔عمران خان نے پھر ثابت کیا وہ ایک سچے، کھرے اور بہادر قائدہیں جو اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرتے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز خاص طور پر اتحادی جماعتوں کے اراکین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے حتمی اہداف کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Source

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں